• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

صدر، وزیراعظم کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

شائع December 29, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور واقعے میں ہلاک لواحقین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا جنوبی کوریاکے موان ہوائی اڈے پر طیارے کے المناک حادثےکا سن کربہت دکھ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ آج صبح بنکاک سے واپسی پر رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے، حادثے میں 2 فضائی میزبانوں کو زندہ بچالیا گیا جبکہ 176 افراد کی ہلاکت کی تصدی ہوگئی اور 3 افراد لاپتہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025