• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

شائع December 29, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی، سنبھلتی ہوئی معیشت اور عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو وہ 4 سال میں تباہ و برباد کرکے گئے تھے۔

انہوں نے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں، اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کے مجرم ، ملک کو لوٹنے اور جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، مار دو ، جلا دو ، گالی گلوچ ، غنڈا گردی ، جھوٹ، فراڈ اور سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا۔

انہوں نے کہا کہ کبھی دوسروں پہ جھوٹے الزامات ، کھبی سائیفر کا فراڈ ہر بات پہ جھوٹ ، اب کوئی ماننے والا نہیں، 8 ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کرکے 4 فی صد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’امریکا نے میری حکومت گرائی‘ سے ’امریکا مجھے بچالو‘، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ جو پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025