• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

مریم نواز کا پنجاب کے 12 اضلاع میں 11 ہزار خواتین کو گائے، بھینسیں مفت دینے کا اعلان

شائع December 29, 2024
مریم نواز—فائل فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے گائے اور بھینسیں مفت دینے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دھی رانیوں کے لیے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیے اور 12اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کے لیے 2 ارب روپے کا ریکارڈ پیکج دیا۔

انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کے لیے گائے اور بھینسیں مفت ملیں گی، پنجاب کے لائیواسٹاک فارمرز کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت صوبے کے 12 اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کو 2 ارب روپے کے ریکارڈ پیکیج کے تحت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے گائے اور بھینسیں مفت دینے کے منصوبے کا اجرا کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں دیہی خواتین کے لیے چیف منسٹر لائیو اسٹاک پروجیکٹ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان اضلاع کے علاوہ ضلع چیف منسٹر لائیو اسٹاک پروجیکٹ کے تحت ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو کے دیہات میں بھی خواتین کو مفت گائے اور بھینسیں ملیں گی۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت مویشی پالنے والے شہری سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ سے 27 ہزار روپے فی جانور بلاسود قرض لے سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025