حبا بخاری اور آرز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع December 30, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آرز احمد کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی، جوڑے نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان دو ماہ بعد کیا۔

حبا بخاری اور آرز احمد نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں دو ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں نے مشترکہ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام آئینور (AYNUR) رکھا ہے، جس کی معنی چاندنی ہے۔

دونوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ اولاد کی نعمت سے نوازنے پر انہوں نے خدا کے بھی شکرانے ادا کیے۔

دونوں نے بیٹی کی پیدائش کو اپنی زندگی کے لیے رحمت قرار دیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کے ہاں بچی کی پیدائش دو ماہ قبل ہوئی تھی۔

دونوں نے 29 دسمبر کو سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ہاں بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کی۔

دونوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے اپنے ہاں پہلے بیٹی کی پیدائش کی بات دو ماہ تک خفیہ کیوں رکھی اور اب والدہ اور بچی کی طبیعت کیسی ہے؟

دونوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ حبا بخاری نے بچی کو کہاں جنم دیا؟

حبا بخاری نے ستمبر 2024 میں اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہیں پہلی بار لندن میں ہونے والے ہم ایوارڈز کی تقریب میں بے بی بمپ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل اداکارہ نادیہ خان نے ٹی وی شو میں بتایا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں۔

بعد ازاں حبا بخاری نے لندن میں ہونے والے ایوارڈز شو میں بے بی بمپ کے ہمراہ شرکت کے بعد بتایا تھاکہ وہ اپنے مقبول ڈرامے ’جان نثار‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔

حبا بخاری نے آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔

شادی کے دو سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداح انہیں مبارک باد پیش کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025