• KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:58pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:22pm Maghrib 5:58pm
  • LHR: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • ISB: Asr 3:36pm Maghrib 5:15pm

سول نافرمانی کی تحریک کا 3 ماہ جاری رہنا حکومت کیلئے آخری دھکا ہوگا، شیخ وقاص اکرم

شائع January 3, 2025
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت اور حکمرانوں کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک 3 ماہ جاری رہی تو یہ حکومت کےلیے آخری دھکا ہوگا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے مرحلے میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو پیسے نہ بھیجنے کی کال دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں سول نافرمانی کی کال دینا ناگزیر تھا، سول نافرمانی کا پہلا فیز جاری ہے اور جاری رہے گا، بیرون ممالک سے ترسیلات نہ بھیجنے کی کال ہے، سول نافرمانی کی تحریک حکومت اور حکمرانوں کے خلاف ہے، اوورسیز پاکستانی یہ قربانی 3 ماہ دیں تو یہ حکومت کےلیے آخری دھکا ہوگا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سیاسی اسیروں کو رہا کیا جاتا ہے تو پھر اس پر سوچا جاتا ہے، ترسیلات زر نہ بھیجنے کا مقصد ہنڈی حوالہ کو فروغ دینا بالکل نہیں ہے۔

عمران خان کو سزا ہوتی ہے تو مذاکرات کا عمل کسی فیصلے کے ساتھ مشروط نہیں، بانی پی ٹی آئی عدالتی فیصلے سے ہی باہر آئیں گے کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں، ڈیل نہیں مانگ رہے ہم اپنے شہدا اور اسیروں کےلئے انصاف مانگ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025