اسلام آباد ہائی کورٹ: حج معاونین اور خدام کی سلیکشن سے متعلق وزارت مذہبی امور سے جواب طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج معاونین اور خدام کی نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے سلیکشن سے متعلق وزارت مذہبی امور سے 20 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حج معاونین اور خدام کی سلیکشن کے عمل میں شفافیت نہ ہونے سے متعلق کیس کا ایک صفحے پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے وزارت مذہبی امور کو طریقہ کار سے روکنے کے حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیے جس میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین نے وزارت مذہبی امور کے شائع اشتہار کو چیلنج کیا، اشتہار کے تحت 2025 کے حج میں معاونین اور خدام کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں جبکہ سلیکشن این ٹی ایس کے ذریعے ہوگی۔
درخواست گزار کے مطابق بغیر بولی وزارت مذہبی امور کی جانب سے پورا عمل مکمل کرنا آفس آرڈر کی خلاف ورزی ہے۔