• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm

کراچی میں عالمی معیار کی میراتھن کا انعقاد، ملکی و غیر ملکی ایتھلیٹس کی شرکت

شائع January 5, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی کے ساحل پر پاکستان کی سب سے بڑی اور عالمی تسلیم شدہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا، پشاور کے اسرار خٹک 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کرکے فاتح قرار پائے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے ساحل پر عالمی طور پر تسلیم شدہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا، سی ویو میں نشانِ پاکستان کے مقام پر منعقد کی جانے والی میراتھن کو ورلڈ ایتھلیٹکس کی منظوری بھی حاصل تھی۔

ریس میں ملکی اور غیر ملکی ایتھلیٹس کے علاوہ معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی، میراتھن میں فل میراتھن، ہاف میراتھن، 10 کلو میٹر ریلے اور 5 کلو میٹر فن ریس بھی شامل تھی۔

فل میراتھن میں پشاور کے اسرار خٹک 40 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کرکے 5 لاکھ روپے انعام کے حق دار قرار پائے جبکہ بہاولپور کے محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاض نے مقررہ فاصلہ 2گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کیا۔

ہاف میراتھون میں ساہیوال کے محمد اختر نے میدان مار لیا اور 50 ہزار روپے انعام کے حق دار ٹھہرے جبکہ گرلز کیٹیگری میں گلگت کی ممتاز نعمت فاتح رہیں۔

میراتھن میں شرکت کے لیے اسلام آباد اور کوئٹہ سے رنرز گروپ کراچی پہنچے، غیر ملکی ایتھلیٹس نے میراتھن میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025