• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm

مرغی کی قیمت کو پَر لگ گئے، ملک بھر میں نرخ میں ہوشربا اضافہ

شائع January 5, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

مرغی کے گوشت کی قیمت کو پَر لگ گئے، کراچی، پشاور، راولپنڈی سمیت ملک مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے تک کا ہوشربا اضافہ ہوگیا، کراچی میں چکن 740 سے 800 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے،ایک ہفتے کے دوران مرغی کےگوشت کی قیمت میں 300 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا، شہر میں مرغی کا گوشت 740 سے 800 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔

زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 410 روپے مقرر ہے لیکن ہول سیل میں زندہ مرغی 480 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، انڈوں کی سرکاری قیمت 300 روپے مقرر ہے لیکن فی درجن انڈے 380 روپے میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث موسم سرمامیں یخنی بنانا بھی مشکل ہوگیا۔مرغی فروشوں نےموقف دیاکہ انہیں مال مہنگا مل رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے وہ سستے داموں فروخت نہیں کرسکتے۔

دریں اثنا، پشاور میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، زندہ مرغی کی قیمت میں 10 دن میں فی کلو 150روپےکے اضافے سے قیمت 510 روپے فی کلو ہوگئی۔

راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی کی قیمیت 200 روپے سے بڑھ کر 480 روپے ہوگئی جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے سے بڑھ کر 750 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025