• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 5:59pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:15pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:15pm

عمران خان 50 ارب روپے کی مبینہ چوری کا تسلی بخش جواب دیں، رہا ہوجائیں گے، احسن اقبال

شائع January 5, 2025
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان 50 ارب روپے کی مبینہ چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوجائیں گے۔

وہ نارروال میں ریلوے اسٹیشن سے سیالکوٹ پھاٹک تک رابطہ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی ترقی کے منصوبے دیے، بیرونی طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، ہمیں متحد رہنا ہوگا، امن، استحکام اور ترقی کے تسلسل کو برقرار کھنا ضروری ہے، اڑان پاکستان منصوبہ معیشت کو نئی سمت دے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے ٹریفک کےمسائل حل ہوں گے اور سکھ یاتریوں کو کرتارپور پہنچنے میں آسانی ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑک کی تعمیر سے تجارتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑک کی کل لمبائی 1.54 کلومیٹر ہے، منصوبے پر 200 ملین لاگت آئے گی، منصوبہ 5 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،منصوبے میں سڑک کی تعمیر اور چوڑائی میں اضافہ کرنا اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے عوامی منصوبے بند کر کے مہنگائی اور بدحالی دی، مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ترقی، روزگار اور خوشحالی دے گی، موجودہ حکومت کا اڑان پاکستان منصوبہ 2029 تک پاکستان کو تیز ترین ترقی کرتی معیشتوں میں شامل کرے گا،انہوں نے کہا کہ آج کا نارووال ترقی کی مثال ہے،ہم نے 2008 کے پسماندہ نارووال کو ترقی یافتہ ضلع میں تبدیل کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سنگین جرائم میں ملوث ہے ، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کو کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا عمران خان 50 ارب روپے کی مبینہ چوری کا تسلی بخش جواب دیں گے تو رہا ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025