اسحٰق ڈار کا آئندہ ماہ ملائیشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ متوقع
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا آئندہ ماہ ملائیشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ متوقع ہے جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع نے کہا کہ اسحٰق ڈار 3 سے 5 فروری تک ملائشیا کا دورہ کریں گے جس کی دعوت انھیں ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی دورہ ملائشیا کے دوران وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ اسحٰق ڈار بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس کی دعوت پر آئندہ ماہ بنگلہ دیش بھی جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق دورے کو دونوں ممالک کی وزارت خارجہ حتمی شکل دے رہی ہیں، اسحاق ڈار کے دوروں کا مقصد تجارت، دفاع، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے۔