• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان

شائع January 8, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تردید کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں، اس قسم کی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں ایوان صدر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ایوان صدر میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ نائب وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم شہباز شریف کے پیغام سے آگاہ کیا، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بظاہر کابینہ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیر اعظم کے درمیان پنجاب میں حکومت سازی کے تحریری معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اپنی پارٹی کی طرف سے حکومتی فیصلوں میں اعتماد میں نہ لیے جانے اور مشاورت نہ کرنے پر رہنماؤں کا دباؤ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری مختلف فورمز پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکایت کر چکے ہیں کہ حکمران جماعت فیصلہ سازی میں پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیتی۔

ان شکایات کی روشنی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کو چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025