کراچی کے جام صادق پل کو توڑ کر اس کی جگہ نیا برج تعمیر ہوگا، سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے جام صادق پل کے مقام پر نیا برج تعمیر ہوگا اور پرانے کو توڑ دیا جائے گا۔
کراچی میں کورنگی کاز وے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں کتنے ہی اختلافات ہوں لیکن ان کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی خدشے کا اظہار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات میں رکاوٹ ڈالیں گے۔
سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک میں عدم استحکام ہو، سب سے زیادہ نقصان خود پی ٹی آئی کو ہوگا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان یہ بات سمجھتے نہیں ہیں۔
کورنگی کاز وے کی تعمیر کا کام جاری ہے جب کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا 11 جنوری کو افتتاح ہوگا۔
سعید غنی نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے پر اگر ٹریفک کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ٹول کے ساتھ جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔
وزیر بلدیات نے کہا کہ جام صادق پُل کے مقام پر نیا برج تعمیر ہوگا اور پرانے کو توڑ دیا جائے گا۔