• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

شائع January 8, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی خوشحالی کے لیے ناگزیر تھی، آپ نے 77 سال بعد وہ کامیابی حاصل کی جس کی اس قوم کو ضرورت تھی۔

کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کی خوشحالی کے لیے ناگزیر تھی، نیا نظام معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، ملک آگے بڑھانے کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسٹمز کے تمام افسران، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج امپورٹر اور کسٹم افسران کے درمیان فیس لیس انٹرایکشن دیکھا ہے، جدید خود کار نظام میں انسانی مداخلت کم سے کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر اور کراچی پورٹ کے افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں، اگر امپورٹر کا نام اور ایڈریس رہے گا تو کوئی خدشہ ہوگا، امپورٹر کے ایڈریس کا کوئی لاجک نہیں، اسے ختم کیاجانا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ 3 ہفتوں میں اس کا تجربہ ہوا ہے، جدید نظام کے تحت کلیئرنس کا عمل 107 سے کم ہوکر 19 گھنٹے پر آگیا، فیس لیس نظام سے 88 فیصد درآمدکنندگان مطمئن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل شروع کیا، ماضی کے بوسیدہ نظام نے دہائیوں وسائل کو لوٹا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025