• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عمران خان سے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات کرانا میرا مینڈیٹ ہے نہ ذمہ داری، ایاز صادق

شائع January 8, 2025
اسپیکر ایاز صادق — فائل فوٹو: قومی اسمبلی
اسپیکر ایاز صادق — فائل فوٹو: قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیانات افسوناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرانا میرا مینڈیٹ ہے اور نہ ہی ذمہ داری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق نے کہا ہے وہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکراتی عمل سے نکلنے کی تجویز پر غور کے لیے تیار ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ میرا کردار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا میرا مینڈیٹ ہے اور نہ ذمہ داری۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے جا قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ بطور اسپیکر پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سہولت کار کا کردار نبھانے کی پوری کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی جس پر انہوں نے وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اختلافات ختم کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے اور اس کے لیے میرا دفتر ہر وقت حاضر ہے۔

بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جس میں اسحٰق ڈار، رانا ثنا اللہ، عرفان صدیقی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر خالد مقبول صدیقی،علیم خان، چوہدری سالک اور سردار خالد مگسی شامل ہیں۔

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے 2 دور ہوچکے ہیں جس میں حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی سے تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرنے کا مطالبہ کیا جو پی ٹی آئی ابھی تک پیش نہیں کرسکی ہے۔

تاہم، دونوں جانب سے مذاکرات سے متعلق خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ چند دنوں میں متضاد بیانات دیے جاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025