• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

مایوسی کی بات نہیں پاکستان جلد کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، اسحٰق ڈار

شائع January 8, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ 2017 میں سیاسی عدم استحکام سے معیشت کا پہیہ روکا گیا اور سیاسی عدم استحکام سے ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچایا گیا تاہم اب مایوسی کی بات نہیں پاکستان جلد کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا موجودہ قرض کچھ نہیں ہے، ملک کے پاس بے پناہ معدنیات، کانیں اور دھاتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے جب کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بیرونی اداروں پر انحصار کم کرنے کے لیے مقامی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو قرضوں کی شرح جی ڈی پی کے 63 فیصد تھی، 2018 کے بعد پاکستان کے قرضوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا۔

اسحٰق ڈار نے شکوہ کیا کہ 2017 میں سیاسی عدم استحکام سے معیشت کا پہیہ روکا گیا، پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 سال قبل لگایا جانے والا تمام اسٹاک مارکیٹوں کے انضمام کا پودا اب تناور درخت بن چکا ہے، 2018 میں اسٹاک مارکیٹ 100 ارب ڈالر تھی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان بین الاقوامی برادری میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا، جیسے کہ 27 سال بعد پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) جیسے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔

اسحٰق ڈار نے آنے والے دن اور سال ملک کے لیے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مایوسی کی بات نہیں پاکستان جلد کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025