• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:09pm
  • LHR: Asr 3:50pm Maghrib 5:27pm
  • ISB: Asr 3:50pm Maghrib 5:28pm

پنجاب میں 14 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ

شائع September 23, 2013

فائل فوٹو—

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ وہ صوبے میں 14 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائیں گے لیکن سندھ حکومت نے انتخابات کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تیاریوں سے مشروط ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر قائم مقام ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مصطفٰی رمدے نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب میں 14 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے جس پر عدالت نے کہا کہ وہ یہ بات تحریری طور پر لکھ کر کل عدالت میں جمع کرائیں۔

تاہم اس موقع پر سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ الیکشن کی کوئی حتمی تاریخ دینے پر ہچکچاہت کا شکار نظر آئی۔

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کرانا تیاریوں سے مشروط ہے جس پر اعلیٰ عدلیہ نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا کہ وہ اس معاملے کو تیاریوں سے مشروط نہ کریں اور تحریری طور پر تاریخ لکھ کر دیں۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ کابینہ مکمل نہ ہونے کے باعث انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے تاہم عدالت جس تاریخ کا حکم صادر کرے گی انتخابات کروا دیں گے۔

اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنا موقف تحریری طور پر عدالت میں پیش کریں۔

اس سے قبل دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کی سمری وزیراعظم کو پیش کی تھی اور وزیراعظم نے سمری میں کچھ ترامیم تجویز کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں 10 رکنی پارلیمانی کمیٹی بنا دی گئی ہے اور نومبر تک کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات کرائے جا سکتے ہیں

بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025