• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:44pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:44pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:44pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:44pm

2020 انتخابی نتائج بدلنے کی مجرمانہ کوشش میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ملوث ہونے کے شواہد پیش

شائع January 15, 2025
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

امریکی محکمہ انصاف کے سابق خصوصی وکیل جیک اسمتھ نے 2020 کے انتخابات کے نتائج بدلنے کی مجرمانہ کوشش میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کردیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے انتخابی ووٹوں کی تصدیق میں رکاوٹ ڈالی اور جعلی انتخابی ووٹوں کا استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ شواہد ٹرمپ کو سزا دلانے کے لیے کافی تھے لیکن ان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے باعث مقدمہ ختم کر دیا گیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام الزامات کی تردید کی اور جیک اسمتھ پر سیاسی دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائدکیا۔

محکمہ انصاف کی رپورٹ میں 6 جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل ہنگاموں اور خفیہ دستاویزات کیس کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 جنوری 2025
کارٹون : 15 جنوری 2025