• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:45pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:45pm

شرمناک، سیف علی خان پر حملہ دانستہ کوشش، شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، شیوسینا

شائع January 16, 2025

ہندو انتہاپسند سمجھی جانے والی تنظیم ’شیو سینا‘ کی ڈپٹی لیڈر اور رکن راجیا سبھا پریانکا چترویدی نے بولی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حملے کو ’شرمناک‘ اور ’دانستہ کوشش‘ قرار دیتے ہوئے حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل ’اے این آئی‘ کے مطابق راجیا سبھا میں اپوزیشن رہنما پریانکا چترویدی نے سیف علی خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔

شیوسینا رہنما کا کہنا تھا کہ سیف علی خان پر حملہ ’دانستہ کوشش‘ ہے اور حال ہی میں ایسے متعدد حملے کیے گئے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ممبئی میں بڑی اور معروف شخصیات محفوظ نہیں تو عام آدمی کیسے محفوظ ہوں گے؟

انہوں نے ممبئی میں یکے بعد دیگر بڑی اور معروف شخصیات پر ہونے والے حملوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے ایکس پر کی گئی اپنی پوسٹ میں سیف علی خان کی خیریت کے لیے دعا کی اور ساتھ ہی ان پر حملے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ممبئی پولیس، ممبئی شہری انتطامیہ اور مہاراشٹرا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوال کیا کہ جب اتنی بڑی معروف شخصیات غیر محفوظ ہیں تو عام افراد کی حالت کیا ہوگی؟

پریانکا چترویدی نے معروف سیاست دان بابا صدیقی کے قتل، سلمان خان کے گھر پر فائرنگ اور سیف علی خان پر حملے کو ایک دوسرے کی کڑی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ سب دانستہ کوشش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ممبئی کے جس علاقے میں شوبز اور معروف شخصیات رہائش پذیر ہیں، وہاں کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہوتی ہے، اس باوجود وہاں شخصیات محفوظ نہیں۔

پریانکا چترویدی کی طرح دوسرے سیاست دانوں نے بھی ممبئی پولیس، شہری انتظامیہ اور مہاراشٹر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سیف علی خان پر حملے کو دانستہ کوشش قرار دیا۔

خیال رہے کہ سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات دیر گئے گھر پر مبینہ ڈکیتی کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، ان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے تھے۔

حملے کے بعد سیف علی خان کو ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے چند گھنٹوں پر محیط ان کا آپریشن کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جنوری 2025
کارٹون : 16 جنوری 2025