• KHI: Maghrib 6:05pm Isha 7:25pm
  • LHR: Maghrib 5:23pm Isha 6:48pm
  • ISB: Maghrib 5:24pm Isha 6:51pm
  • KHI: Maghrib 6:05pm Isha 7:25pm
  • LHR: Maghrib 5:23pm Isha 6:48pm
  • ISB: Maghrib 5:24pm Isha 6:51pm

سیف علی خان کو ’رکشہ‘ میں ہسپتال منتقل کیے جانے کا انکشاف

شائع January 16, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اسٹار سیف علی خان کو حملے کے بعد بیٹے ابراہیم علی خان نے ’رکشے‘ میں ہسپتال منتقل کیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق سیف علی خان پر رات گئے تین بجے کے قریب گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا تو اس وقت اداکار کی کوئی گاڑی اس حالت میں موجود نہیں تھی کہ اس پر اداکار کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابراہیم علی خان نے دیکھا کہ کوئی بھی کار یا دوسری گاڑی دستیاب نہیں، جس کے بعد انہوں نے والد کو رکشہ کے ذریعے گھر سے دو کلو میٹر دوری پر موجود لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت سیف علی خان زخمی تھے اور خون میں لت پت تھے۔

دوسری جانب اسی حوالے سے ’نیوز 18‘ نے بتایا کہ جس وقت سیف علی خان پر حملہ ہوا، اس وقت ان کا کوئی بھی ڈرائیور موجود نہیں تھا، جس وجہ سے اداکار کو رکشہ کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سیف علی خان کو 16 جنوری کو گھر میں گھسنے والے حملہ وار نے چاقو کے 6 وار کرکے سخت زخمی کردیا تھا۔

سیف علی خان کی ہسپتال میں چند گھنٹوں پر محیط سرجری کی گئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے اداکار کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔

بولی وڈ خان پر حملے کے بعد بھارت کی اپوزیشن جماعت کے سیاست دانوں نے ان پر حملے کو ’دانستہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ان پر حملہ بابا صدیقی کے قتل اور سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے سلسلے کی کڑی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جنوری 2025
کارٹون : 16 جنوری 2025