• KHI: Maghrib 6:05pm Isha 7:25pm
  • LHR: Maghrib 5:23pm Isha 6:48pm
  • ISB: Maghrib 5:24pm Isha 6:51pm
  • KHI: Maghrib 6:05pm Isha 7:25pm
  • LHR: Maghrib 5:23pm Isha 6:48pm
  • ISB: Maghrib 5:24pm Isha 6:51pm

’خطرناک، پریشان کن، شرمناک‘ شوبز شخصیات کا سیف علی خان پر حملے پر رد عمل

شائع January 16, 2025
—فوٹو: ایکس
—فوٹو: ایکس

بولی وڈ اسٹار سیف علی خان پر گھر میں گھس کر حملہ کرنے کے واقعے پر متعدد بھارتی شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اداکار پر حملے کو شرمناک اور خطرناک قرار دے دیا۔

شوبز میگزین ’فلم فیئر‘ کے مطابق سیف علی خان پر 16 جنوری کی رات دیر گئے چاقو سے کیے گئے حملے پر متعدد بھارتی شوبز شخصیات نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ممبئی کو غیر محفوظ شہر بھی قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق تیلگو فلم اسٹار چرن جیوی نے اپنی ٹوئٹ میں سیف علی خان پر حملے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اداکار کی خیریت کی دعائیں کیں۔

تیلگو فلموں کے ہی بڑے اداکار جونیئر این ٹی آر نے بھی چھوٹے خان پر کیے گئے حملے کو خطرناک اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ان کی خیریت کے لیے دعائیں کیں۔

بولی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے سیف علی خان پر حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ممبئی شہر کی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے اور شہر کو غیر محفوظ قرار دیا۔

انہوں نے ممبئی پولیس، انتظامیہ اور دیگر حکومتی اہلکاروں کو اپنی ٹوئٹ میں مینشن کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کے اہم ترین علاقے میں مزید پولیس نفری تعینات کرکے سیکیورٹی بہتر بنائیں اور ساتھ ہی لکھا کہ اس سے قبل کبھی ممبئی اتنا غیر محفوظ نہیں سمجھا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق شوبز شخصیات کے علاوہ سیاست دانوں اور دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی سیف علی خان پر حملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے اداکار کی خیریت کے لیے دعائیں کیں۔

جہاں شوبز شخصیات نے اداکار پر حملے کی مذمت کی، وہیں متعدد اداکار، فلم ساز و پروڈیوسر عیادت کے لیے ہسپتال بھی پہنچے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہسپتال داخلے کے بعد متعدد اداکار سیف علی خان کی عیادت کے لیے پہنچے، جہاں اداکار کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان، رنبیر کپور، کرشمہ کپور، اداکار کی بیٹی سارہ علی خان، فلم ساز سدھارتھ آنند، اداکار ارمان جین، انیسہ ملہوترا اور عالیہ بھٹ سمیت دیگر شخصیات بھی ہسپتال پہنچیں اور اداکار کی خیریت دریافت کی۔

کارٹون

کارٹون : 17 جنوری 2025
کارٹون : 16 جنوری 2025