وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حب ماسٹر پلان کابینہ سے منظور ہو چکا ہے، حب ماسٹر پلان پر عمل درآمد حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جام غلام قادر ہسپتال حب کو انڈس ہسپتال کے سپرد کر رہے ہیں۔
انہوں نے حب ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کے لیے 25، 25 کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حب میں نرسنگ کالج کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ساکران کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا، سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گڈانی سے حبکو تک سڑک بھی تعمیر کی جائے گی۔