• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:30pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 3:46pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 3:46pm

لاہور: بجلی چوری کا معاملہ، گلوکار جواد احمد پر لیسکو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

شائع January 17, 2025
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) کے اہلکاروں کی طرف سے ایک بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے معاملے پر گلوکار جواد احمد اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پر محکمے کے متعدد اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیسکو حکام نے متعلقہ تھانے میں گلوکار اور ان کے ساتھیوں کے خلاف انہیں دھمکانے اور ہراساں کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

لیسکو ایئرلائن سب ڈویژن (ایس ڈی او) محمد اصغر کے مطابق بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے معاملے پر جواد احمد نے انہیں زدوکوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے میٹر چھین کر فرار ہوگئے۔

ایس ڈی او افضل نے ڈان کو بتایا کہ ’میں اور ہمارے کچھ حکام لیسکو کی مانیٹرنگ اور لیبارٹری ٹیم کے ہمراہ بدھ کی شب لیسکو کی ٹیم کے ہمراہ جوہر ٹاؤن میں تھے جہاں ہم نے گلوکار کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر لگے بجلی میٹر کا جائزہ لیا جس کے بعد ہمیں اس میں جعل سازی کا شبہ نظر آیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے میٹر اتار دیا لیکن اس دوران گلوگار اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اہلکاروں کے ساتھ بحث شروع کردی، جواد احمد نے نہ صرف میٹر چھینا بلکہ دو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ایس ڈی او کا کہنا تھا کہ ’صورتحال بگڑنے کی وجہ سے پولیس کو بلایا گیا جو ہمیں تھانے لے گئی جہاں ہم نے انہیں واقعے کی تفصیلات فراہم کی اور مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے معاملے کو تھانے میں ہی رفع دفع کرنے کا کہا، میں نے اس واقعے کے حوالے سے اپنے اعلیٰ حکام کو بتایا جنہوں نے پولیس اہلکاروں سے رابطہ کیا۔‘

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 18 جنوری 2025
کارٹون : 17 جنوری 2025