• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:49pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:49pm

غزہ جنگ بندی کے دوران رہائی پانے والی پہلی 3 اسرائیلی خواتین کون ہیں؟

شائع January 20, 2025
حماس کی طرف سے رہا کردہ تینوں اسرائیلی یرغمالی خواتین کی تصاویر — فوٹو: رائٹرز
حماس کی طرف سے رہا کردہ تینوں اسرائیلی یرغمالی خواتین کی تصاویر — فوٹو: رائٹرز

حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’العربیہ اردو‘ کی رپورٹ کے مطابق جن قیدی خواتین کا نام رہائی کے لیے سب سے پہلے اسرائیل کو بھجوایا گیا ان میں رومی جونین، دورون شطنبرخر اور ایمیلی دماری شامل ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے مقامی وقت کے مطابق ان تینوں قیدی خواتین کے ناموں کی یا ان کی حوالگی کی تصدیق نہیں کی گئی، حکام کے مطابق ان کے نام اس وقت تک ظاہر نہیں کیے جائیں گے جب تک وہ ان کے حوالے نہیں ہوجاتیں۔

دوسری جانب ان قیدیوں کے اہل خانہ اور قیدیوں پر مشتمل اسرائیلی فورم نے یہ نام ظاہر کر دیے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی حکومت نے حماس کو رہا کی جانے والی خواتین کی فہرست کا اعلان نہ کرنے پر مورد الزام ٹھہرایا جس کے باعث جنگ بندی پر عمل کا آغاز تاخیر کا شکار رہا۔

رومی جونین

حماس کی قید میں اسرائیلی قیدی 23 سالہ رقاصہ رومی جونین کو تنظیم نے نووا میوزک فیسٹیول پر حملے کے دوران حراست میں لیا تھا۔

حملے کے بعد وہ کئی گھنٹے تک چھپی رہی تھیں جبکہ کئی اسرائیلی ان کے سامنے ہلاک ہوئے تھے۔

اس دوران رومی جونین نے فون پر اپنے اہل خانہ کو کہا تھا کہ میں آج ماری جاؤں گی، آخری بات جو اس موقع پر سنی گئی وہ عربی زبان میں حملہ آوروں کی تھی جو یہ کہہ رہے تھے کہ یہ لڑکی زندہ ہے، ہمیں اسے اپنے ساتھ لے جانا چاہیے، بعد میں اس کا فون غزہ میں ایک جگہ سے ملا تھا۔

دورون شطنبرخر

30 سالہ دورون شطنبرخر جانوروں کے صحت کے شعبے میں نرس کے طور پر کام کرتی تھیں، انہیں غزہ سے متصل ’کبوتز کفرازا‘ نامی علاقے سے حراست میں لیا گیا، یہ وہی علاقہ ہے جو حماس کے القسام بریگیڈ کے حملے کا سب سے زیادہ نشانہ بنا تھا۔

دورون شطنبرخر نے اپنے حراست میں لیے جانے سے پہلے فون پر اپنے والدین کو بتایا تھا کہ وہ خوفزدہ ہیں اور اسے مسلح حملہ آور گرفتار کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ بلڈنگ کے قریب پہنچ گئے ہیں، پھر انہوں نے اپنی دوستوں کو ایک وائس میسج بھیجا جس میں انہوں نے حملہ آوروں کا انہیں گرفتار کرنے کے حوالے سے بتایا تھا۔

ایمیلی دماری

28 سالہ برطانوی نژاد ایمیلی دماری اسرائیلی ہیں، ان کو بھی کبوتز کفرازا کے علاقے سے ہی گرفتار کیا گیا تھا، ان کی پرورش لندن میں ہوئی اور وہ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کی فین ہیں۔

ان کی والدہ کے مطابق ایمیلی دماری کا ہاتھ گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جبکہ اس کی ٹانگ کو چھرے سے زخمی کیا گیا تھا، انہیں آنکھوں پر پٹی اور کار کی ڈگی میں باندھ کر غزہ لے جایا گیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 جنوری 2025
کارٹون : 20 جنوری 2025