• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:49pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:32pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:49pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:49pm

لاہور کنسرٹ میں ناقص انتظامات پر بوہیمیا منتظمین پر برہم

شائع January 20, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی نژاد امریکی ریپر، گلوکار و موسیقار بوہیمیا کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد میوزک فیسٹیول کے دوران ناقص انتطامات پر منتظمین پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لاہور میں ’سول فیسٹیول‘ کا میوزک کنسرٹ منعقد کیا گیا، جس میں متعدد گلوکاروں اور ریپرز نے پرفارمنس دی۔

کنسرٹ میں بلال سعید، عاصم اظہر، فارس شفیع اور بوہیمیا سمیت دیگر گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس کی۔

کنسرٹ کے دوران ناقص انتظامات کرنے کی وجہ سے بوہیمیا کی جانب سے منتظمین پر غصہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بوہیمیا کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں گلوکار کو اسٹیج پر آنے کے بعد منتظمین پر سخت تنقید کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

بوہیمیا اردو زبان میں بولتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ اسٹیج کے پیچھے پانچ گھنٹے سے بیٹھے انتظار کر رہے تھے لیکن انہیں اسٹیج پر آنے نہیں دیا جا رہا تھا۔

انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ منتظمین نے غلط کیا، وہ انتظار کرتے رہے لیکن انہیں آکر پرفارمنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اب انہیں کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس مختصر وقت ہے۔

بوہیمیا کہتے ہیں کہ انہوں نے کنسرٹ میں 90 منٹ کی پرفارمنس کا پروگرام بنا رکھا تھا اور وہ اپنے مداحوں کے لیے بہت سارے گانے تیار کرکے لائے تھے لیکن اب انہیں کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس وقت کم ہے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ جہاں وہ پانچ گھنٹے سے انتظار کر رہے تھے، وہیں ان کے مداح بھی کئی گھنٹوں سے ان کے منتظر تھے، سب ان کی خاطر یہاں آئے اور اب انہیں پرفارمنس کے وقت کہا جا رہا ہے کہ ان کے پاس وقت کم ہے۔

گلوکار نے منتظمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے عمل کو غلط قرار دیا اور کہا کہ اب وہ یہاں سے پرفارمنس کے بعد سیدھا جیل ہی جائیں گے۔

منتظمین پر کڑی تنقید کے بعد بوہیمیا نے کنسرٹ میں پرفارمنس کرنا شروع کی اور ان کی جانب سے انتظامیہ پر برہم ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ بوہیمیا ماضی میں بھی لاہور میں ہونے والے اسی ’سول فیسٹیول‘ میں پرفارمنس کے لیے آتے رہے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 جنوری 2025
کارٹون : 20 جنوری 2025