• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 3:50pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 3:50pm

اقرار الحسن کی چوتھی شادی پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع January 21, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی جانب سے چوتھی شادی پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنے سمیت انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

اقرار الحسن کو پہلے ہی ایک سے زائد شادیاں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، انہوں نے تین ٹی وی میزبان و صحافی خواتین سے شادیاں کر رکھی ہیں۔

حال ہی میں اقرار الحسن فلاحی پروگرام میں شرکت کے لیے برطانیہ گئے، جہاں انہوں نے دیگر معاملات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سے زائد شادیوں پر بھی بات کی۔

اقرار الحسن کی جانب سے تقریب میں اپنی تین شادیوں پر بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہوں نے چوتھی شادی کا ذکر بھی چھیڑا۔

تقریب سے خطاب کے دوران ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ایک سے زائد شادیوں پر اس لیے بات نہیں کرتے، کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ اس عمل کو خوبصورت اور مثال کے طور پر پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا تین شادیاں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ان کی زندگی کے حالات ایسے بن گئے کہ انہیں ایک سے زائد شادیاں کرنی پڑیں۔

اقرار الحسن نے واضح کیا کہ وہ کسی کو یہ مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ ایک سے زائد شادیاں کریں اور ہر کوئی ان کے حالات اور مسائل بھی نہیں جانتا اور نہ سمجھ سکتا ہے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق ہر کسی کی زندگی کے اپنے مسائل ہوتے ہیں اور ہر کوئی زندگی کو اپنے حساب سے آگے بڑھاتا ہے۔

اقرار الحسن نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی تین شادیاں کیں لیکن ان کا چوتھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

ٹی وی میزبان کی جانب سے چوتھی شادی کی بات کرنے پر تقریب میں موجود افراد ہنس پڑے اور انہوں نے تالیاں بھی بجائیں۔

اگرچہ اقرار الحسن نے واضح کیا کہ انہوں نے حالات کی وجہ سے تین شادیاں کیں لیکن انہوں نے حالات کی وضاحت نہیں کی اور یہ نہیں بتایا کہ ایسی کیا مجبوری ہوگئی تھی کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے بھی شادیاں کرنی پڑیں۔

خیال رہے کہ اقرا الحسن نے پہلی شادی سابق نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے۔

ٹی وی میزبان نے دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے کی اور ان سے شادی کو بھی ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

اقرار الحسن نے تیسری شادی تقریبا دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی، انہوں نے بعد میں کی جانے والی اپنی دونوں شادیوں کو کچھ عرصے تک خفیہ بھی رکھا۔

مئی 2024 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں ایک ساتھ نہیں رہتیں، تاہم تینوں کے آپس میں اچھے تعلقات ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025