• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 4:54am Sunrise 6:15am
  • ISB: Fajr 4:58am Sunrise 6:21am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:43am
  • LHR: Fajr 4:54am Sunrise 6:15am
  • ISB: Fajr 4:58am Sunrise 6:21am

بیٹے کی طلاق کے بعد عورت کارڈ چلتا رہا، بیٹے پر سنگین الزام لگے، والدہ فیروز خان

شائع January 24, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار فیروز خان کی والدہ نے بیٹے کی طلاق اور شادی سے قبل دوسری اداکاراؤں سے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے پر سابق اہلیہ نے تشدد کے جھوٹے الزامات لگائے۔

فیروز خان کی والدہ نے حال ہی میں یوٹیوب کو دیے گئے انٹرویو میں پہلی بار بیٹے کی طلاق پر بات کی۔

اداکارہ کی والدہ نے بیٹے کی طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، وہ باتیں سامنے لانا چاہیں تو بہت ساری باتیں ہیں لیکن وہ کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔

انہوں نے سابق بہو علیزہ سلطان کا نام لیے بغیر کہا کہ سماج میں ویسے بھی عورت کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، ایسا سمجھا جاتا ہے کہ مرد پتھر کا بنا ہوتا ہے، وہ لوہے کا ہوتا ہے، اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

والدہ فیروز خان نے کہا کہ بہت سارے مرد غصہ والے ہوتے ہیں، وہ تیز آواز میں بات کرنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن تیز آواز میں بات کرنے کا مطلب تشدد نہیں ہوتا۔

انہوں نے بیٹے کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی کو پیسے دینے سے گریز نہیں کرتے، وہ دل کے بادشاہ شخص ہیں، ان سے جو جتنا پیسے مانگتا ہے، وہ دے دیتے ہیں۔

انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ فیروز خان کی طلاق مشترکہ خاندان کی وجہ سے ہوئی، جہاں فیروز خان کی بہنوں اور والدہ کی زیادہ بات مانی جاتی تھی۔

والدہ فیروز خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ خاندان ہونے کے باوجود ان کے بیٹے اپنی اہلیہ کو تمام سہولیات دیتے تھے، ان کی سابق بہو کو ہر چیز ملتی تھی، یہ تاثر غلط ہے کہ مشترکہ خاندان کی وجہ سے انہیں کچھ نہیں ملتا تھا۔

اداکار کی والدہ نے ذو معنی الفاظ میں کہا کہ بیٹے کی طلاق کے وقت عورت کارڈ چل رہا تھا، ہر کوئی ان کے بیٹے پر الزام لگا رہا تھا، کسی نے ان کے بیٹے کا ساتھ نہیں دیا، کسی نے بھی ان کے حق میں ایک لفظ نہیں بولا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں شوبز انڈسٹری کے بہت سارے افراد سے امیدیں تھیں لیکن توقعات کے برعکس کسی نے بھی ان کے حق میں بات نہیں کی، انہوں نے بہت مشکل وقت دیکھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں والدہ فیروز خان نے اعتراف کیا کہ ان سمیت ان کے تمام اہل خانہ کو یہ خوف ہوگیا تھا کہ فیروز خان کا کیریئر ختم ہوگیا لیکن خدا نے ان کے لیے راستے کھولے اور مشکل وقت گزر گیا۔

والدہ فیروز خان نے بیٹے کی دوسری شادی، ماضی میں اداکارہ سجل علی سے تعلقات پر بھی بات کی جب کہ بیٹی حمائمہ ملک کی اداکاری پر بھی انہوں نے گفتگو کی۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025