• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:06am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 6:56am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:06am

حکومت نے وی پی این اور اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال پر ایڈوائزری جاری کردی

شائع January 26, 2025
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) کی جانب سے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری وارننگ جاری کی گئی ہے۔

’ایکسپریس ٹریبیون‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق این ٹی آئی ایس بی نے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این) اور آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کچھ ویب براؤزر ایکسٹینشنز کے استعمال سے ان کی ذاتی معلومات چوری ہوسکتی ہیں۔

ایڈوائزری میں چیٹ جی پی ٹی 4، جیمنی فار کروم اور ایک درجن سے زائد دیگر ایپلی کیشنز یا ویب سائٹس کا بتایا گیا ہے جنہیں ہیکرز نجی معلومات چوری کرنے کے لیے نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایڈوائزری میں خاص طور پر وی پی این اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ٹولز استعمال کرنے والے صارفین کو ہیکرز کی طرف سے بڑھتے خطرات سے آگاہ کیا ہے، یہ ہیکرز مبینہ طور پر براؤزر ایکسٹینشنز میں کوڈز داخل کر رہے ہیں، جس سے ممکنہ طور پر صارفین کی ذاتی شناختی معلومات (پی آئی آئی) تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

بورڈ کی جانب سے جن 16 ایپلی کیشنز کی نشاندہی کی گئی ہے، ان میں اے آئی اسسٹنٹ، چیٹ جی پی ٹی ، بارڈ اے آئی چیٹ ایکسٹینشن، وی پی این سٹی، وِڈ ہیلپر ویڈیو ڈاؤن لوڈر جیسے مقبول ٹولز شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025