• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

گفتگو اور لکھنے کے ٹیسٹ سے ’الزائمر‘ کی تشخیص کا طریقہ تیار

شائع January 28, 2025
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

چینی ماہرین نے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے بولنے، لکھنے، پڑھنے اور آئیکونز کے ذریعے مسائل کو حل کرنے جیسے عوامل پر مشتمل ’الزائمر‘ کی تشخیص کا نیا ٹیسٹ تیار کرلیا۔

طبی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین نے لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) کی طرز کا ملٹی ماڈیول ٹیسٹ تیار کیا ہے، جس میں نہ صرف کچھ آئیکونز کے ذریعے کسی شکل یا مسئلے کو حل کروایا جاتا ہے بلکہ اس میں تحریر لکھوانے، پڑھنے اور یہاں تک بولنے کی مشک بھی کروائی جاتی ہے۔

مذکورہ ملٹی ماڈیول ٹیسٹ کے ذریعے کسی بھی فرد کے بولنے، لکھنے اور مسائل کو حل کرنے کے کام سے ان میں بیماری کی سطح جانچی جاتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے کی گئی آزمائش سے مذکورہ ماڈیول ٹیسٹ کے نتائج 80 فیصد تک درست آئے، یعنی ماڈیول نے لوگوں میں بیماری کی درست تشخیص کی۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ ماڈیول الزائمر کی ابتدائی تشخیص کے لیے ہے، یعنی مذکورہ ٹیسٹ سے معلوم ہوجائے گا کہ مذکورہ شخص آنے والے وقت میں الزائمر کا شکار بن سکتا ہے یا نہیں؟

ماہرین بھلکڑپن، درست انداز میں بول نہ پانے، لکھ نہ پانے، چیزوں کو یاد نہ کرپانے جیسے مسائل کو الزائمر کی ابتدائی علامات بھی قرار دیتے رہے ہیں، تاہم لازمی نہیں ہے کہ جن افراد میں مذکورہ علامات ہوں وہ الزائمر کا ہی شکار ہوں، مذکورہ علامات دوسرے مسائل کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔

الزائمر عام طور پر الزائمر لڈ پلازما میں موجود پروٹین’ایمیلوئیڈ بیٹا’ کے بڑھنے سے ہوتا ہے اور یہ پروٹین بعض اوقات ایک دہائی قبل ہی بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔

اگرچہ اس بیماری کا کوئی مستند علاج نہیں ہے، تاہم میڈیکل ماہرین مختلف ادویات اور ایکسرسائیز کے ذریعے اس کی شدت کو کم کرنے کی کوششیں کرتے ہیں۔

یہ مرض دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے، یاداشت ختم ہوجاتی ہے، اکثر یہ معمر افراد کو شکار بناتا ہے مگر کسی بھی عمر کے افراد کو یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ ناقابل علاج ہے تو اس کو ابتدائی مرحلے میں پکڑ لینا اس سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025