• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

امریکی صدر نے فوج میں تنوع، مساوات اور شمولیت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے

شائع January 28, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج سے تنوع، مساوات اور شمولیت (ڈی ای آئی) ختم کے لیے متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے، جس کے تحت ان ہزاروں فوجیوں کو بحال کر دیاجائے گا، جنہیں کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر نکال دیا گیا تھا، اسی طرح حکم نامے میں ٹرانس جینڈر فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی سے واپس واشنگٹن جاتے ہوئے ان ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔

ایک ایگزیکٹو آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ پیدائش کے وقت کسی فرد کی جنس سے مختلف ’جنسی شناخت‘ کا اظہار فوجی معیارات پر پورا نہیں اترتا۔

اس حکم نامے میں بنیادی سوالات کا جواب نہیں دیا گیا، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ کیا فوج میں اس وقت خدمات انجام دینے والے ٹرانس جینڈر فوجیوں کو برقرار رکھا جائے گا، اگر نہیں، تو انہیں کیسے ہٹایا جائے گا۔

ٹرانس جینڈر کی اصطلاح کا مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کی جنس پیدائش کے وقت اندراج کروائی گئی جنس سے مختلف ہو، مثال کے طور پر پیدائش کے وقت کسی کا اندراج بطور خاتون کیا گیا ہو، تاہم بعد میں اسے مرد قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد کی گئی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ اب سے امریکی حکومت صرف دو ہی صنفوں ’مرد اور عورت‘ کو قبول کرے گی، کوئی تیسری صنف قبول نہیں ہوگی۔

امریکی صدر کے منصوبوں پر قانونی گروپوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی، جن کا کہنا تھا کہ ان کے اقدامات غیر قانونی ہوں گے۔

امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ فوج کے پاس تقریباً 13 لاکھ فعال اہلکار ہیں، جبکہ ٹرانس جینڈر کے حقوق کے حامیوں کا کہنا ہے کہ 15 ہزار کے قریب ٹرانس جینڈر افراد اس میں کام کرتے ہیں۔

فوج میں ڈی ای آئی ختم کرنے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سروس اکیڈمیوں کو یہ سکھانے کی ضرورت ہوگی کہ امریکا انسانی تاریخ میں بھلائی کے لیے سب سے طاقتور طاقت ہیں۔

امریکا کیلئے میزائل ڈیفنس

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے جس میں ’امریکی آئرن ڈوم تیار کرنے کے عمل کو لازمی قرار دیا گیا۔

شارٹ رینج آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کو اسرائیل کے رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹم نے امریکی حمایت سے بنایا تھا اور اسے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

یہ نظام اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا کوئی راکٹ آبادی والے علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے جا رہا ہے، اگر نہیں، تو راکٹ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور اسے گرنے دیا جاتا ہے، اس طرح کی کسی بھی کوشش کو امریکا میں نافذ ہونے میں برسوں لگیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025