• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:34pm
  • LHR: Maghrib 5:35pm Isha 6:58pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 7:02pm

جنوبی کوریا: ایئرپورٹ پر پرواز کیلئے تیار مسافر طیارے میں آتشزدگی

شائع January 29, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کوریا کی فضائی کمپنی ایئر بسان کے ایک ایئربس طیارے میں میں گیمہے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہانگ کانگ کے لیے روانگی کی تیاری کے دوران آگ لگ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایئر بسان کے حکام نے بتایا کہ تمام 169 مسافروں اور عملے کے 7 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم آتشزدگی سے تین معمولی زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائر سروس کو آتشزدگی کے بارے میں الرٹ کر دیا گیا تھا، جو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 بج کر پہلے طیارے کے اندر لگی تھی۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ آگ طیارے کی دم سے شروع ہوئی، بعد ازاں نیوز ایجنسی کی فوٹیج میں جلے ہوئے سوراخوں کو دکھایا گیا۔

ایئر بوسان جنوبی کوریا کی ایشیانا ایئر لائنز کا حصہ ہے، جسے دسمبر میں کورین ایئر نے خریدا تھا، طیارہ ساز ایئربس نے کہا کہ وہ اس واقعے سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہے اور ایئر بسان سے رابطہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے (29 دسمبر 2024) جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 176 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی اور عملے کے 2 ارکان کو بچالیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا تھا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے بعد اس وقت پیش آیا، جب جیجو ایئر کی پرواز 7 سی 2216 تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد کو لے کر ملک کے جنوب میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025