• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

’مسٹر بیسٹ‘ کے گروپ نے ٹک ٹاک کو 20 ارب ڈالر کی پیش کش کردی

شائع January 30, 2025
—فوٹو: بلوم برگ
—فوٹو: بلوم برگ

ٹک ٹاکر، یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ سمیت دیگر امریکی افراد پر مشتمل گروپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو امریکی شیئرز کی خریداری کے لیے 20 ارب ڈالرز کی پیش کش کردی۔

امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق مسٹر بیسٹ سمیت دیگر افراد پر مشتمل گروپ کے رکن نے تصدیق کی کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو امریکی شیئرز کے لیے 20 ارب ڈالر کی پیش کش کی ہے۔

مذکورہ فرد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گروپ میں مزید دو سرمایہ کاروں کو بھی شامل کرلیا اور ان کی جانب سے پیش کش کردہ رقم باقی فریقین سے زیادہ ہے۔

سرمایہ کاروں کے گروپ نے تصدیق کی کہ وہ براہ راست ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائیٹ ڈانس‘ سے رابطے میں نہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک کی مالک کمپنی نے فوری طور پر اب تک ملنے والی کسی بھی پیش کش سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کو خریدنے کے لیے ایلون مسک سمیت مائیکرو سافٹ کمپنی کے علاوہ دوسرے گروپ، کمپنیاں اور افراد بھی میدان میں ہیں۔

ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کو ہر حال میں اپنے امریکی شیئرز آئندہ 70 دنوں کے اندر کسی بھی امریکی شخص، ادارے یا گروپ کو فروخت کرنے ہوں گے۔

امریکی حکومت نے 2024 میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے امریکی شیئرز امریکیوں کے پاس ہونے کا قانون بنایا تھا، دوسری صورت میں ٹک ٹاک کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔

قانون کے تحت ٹک ٹاک کو 19 جنوری 2025 تک اپنے امریکی شیئرز فروخت کرنے تھے لیکن بعد میں عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی مدت میں 75 دن کا اضافہ کردیا تھا۔

اب ٹک ٹاک کو ہرحال میں آنے والے 70 دن کے اپنے امریکی شیئرز کسی بھی امریکی، شخص، ادارے یا گروہ کو فروخت کرنے ہوں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کی قدر 50 ارب ڈالرز تک ہے اور اب اسے ایک گروہ کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی پیش کش سامنے آئی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025