• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm

امریکا میں فضائی حادثہ، مرنے والوں میں پاکستانی خاتون بھی شامل

شائع January 31, 2025
— فوٹو: فیس بک
— فوٹو: فیس بک

امریکا میں مسافر طیارے سے فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعے میں مرنے والوں میں پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر حماد رضا واشنگٹن کے ریگن ایئرپورٹ پر اپنی اہلیہ کا انتظار کر رہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے ایئرپورٹ پر ہلچل بڑھتی دیکھی اور ریسکیو ٹیمیں تیزی سے دریائے پوٹومیک کی طرف روانہ ہوئیں۔

کچھ دیر بعد حماد رضا کو معلوم ہوا کہ امیریکن ایئرلائن کا وہ طیارہ جس میں ان کی اہلیہ سوار تھیں، لینڈنگ کے وقت فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی 26 سالہ اہلیہ اسرا حسین ویچیتا، کنساس سے واشنگٹن آنے والی پرواز میں سوار تھیں، جو بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا تھا۔

حماد رضا نے ’سی بی ایس نیوز‘ کو بتایا کہ ’میری اہلیہ نے مجھے ٹیکسٹ میسج کیا تھا کہ 20 منٹ بعد پرواز ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’طیارہ معمول کے مطابق لینڈنگ کرنے والا تھا کہ اچانک میں نے زمین سے کچھ اوپر تیز روشنی دیکھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کام کی غرض سے ویچیتا گئی تھیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 فروری 2025
کارٹون : 31 جنوری 2025