• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm

ہمارے اداکار اچھے ہیں، لکھاری نہیں، ثانیہ سعید

شائع January 31, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ ثانیہ سعید نے لکھاریوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سطح کہاںیاں لکھا جانا مایوس اور پریشان کن ہے، اچھی کہانیاں نہیں لکھی جا رہیں۔

ثانیہ سعید نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے ہانیہ عامر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مہارت کو بہتر بنایا۔

اداکارہ کے مطابق ہانیہ عامر میں کم وقت میں مہارت کو مزید بہتر بنایا ہے جب کہ باقی اداکارائیں اور اداکار بھی بہت اچھا کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے سجل علی کی بھی تعریفیں کیں، صبا قمر اور یمنیٰ زیدی سمیت دیگر اداکاراؤں کے فن کو بھی سراہا۔

ثانیہ سعید نے یمنیٰ زیدی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تاحال ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے، دونوں نے انتہائی مشکل کرداروں پر کام کیا۔

ثانیہ سعید نے ہمایوں سعید کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ اگر وہ ہمایوں سعید چاہیں تو بہت اچھی اداکاری کر سکتے ہیں۔

اداکارہ نے عدنان صدیقی اور سرمد کھوسٹ کے کام کو بھی سراہا، ساتھ ہی نئے اداکاروں کو بھی اچھا قرار دیا۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ اس وقت ہر اداکار کو اس کی شخصیت کے مطابق سادہ اور عام کردار دیے جا رہے ہیں، کیوں کہ ہمارے پاس کردار تخلیق نہیں ہو پا رہے۔

انہوں نے کرداروں کے تخلیق نہ ہونے سمیت اچھے اسکرپٹ نہ لکھے جانے پر بھی اظہار مایوسی کیا۔

ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اچھی کہانیاں اور اچھے اسکرپٹ نہ لکھا جانا پریشان اور مایوس کن ہے اور وہ شوبز انڈسٹری کی اسی بات سے خفا رہتی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری کے اداکار اچھے ہیں، تاہم لکھاری اچھے نہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 فروری 2025
کارٹون : 31 جنوری 2025