• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm

’اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنایا‘

شائع January 31, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

میٹا کی مقبول واٹس ایپ چیٹ سروس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سلوشنز نے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت اپنے متعدد صارفین کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ ہیکنگ کی اطلاعات کے بعد واٹس ایپ نے پیراگون کو ایک وارننگ لیٹر بھیجا۔

بیان میں واٹس اپ کا کہنا ہے کہ کمپنی ’لوگوں کی نجی بات چیت کرنے کی صلاحیت کا تحفظ جاری رکھے گی‘۔

پیراگون نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

واٹس ایپ کے عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ اس کے پلیٹ فارم پر تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کا پتا چلا ہے۔

عہدیدار نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ خاص طور پر کس کو نشانہ بنایا گیا یا جغرافیائی طور پر ان کا تعلق کہاں سے تھا، صرف اتنا بتایا کہ اہداف میں سول سوسائٹی اور میڈیا کے لوگ شامل تھے۔

عہدیدار نے اس بات پر بحث کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ کیسے معلوم ہوا کہ ہیکنگ کا ذمہ دار پیراگون ہے، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صنعتی شراکت داروں کو مطلع کیا گیا تھا، تاہم تفصیل بتانے سے انکار کیا۔

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سٹیزن لیب کے محقق جان سکاٹ ریلٹن نے کہا کہ واٹس ایپ صارفین کو نشانہ بنانے والے پیراگون اسپائی ویئر کے انکشاف سے پتا چلتا ہے کہ اسپائی ویئر کا پھیلاؤ جاری ہے۔

سپائی ویئر جیسے پیراگون حکومتی کلائنٹس کو سرویلینس سافٹ ویئر فروخت کرتے ہیں اور عام طور پر اپنی خدمات کو جرائم سے لڑنے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیتے ہیں۔

صحافیوں، ایکٹوسٹس، حزب اختلاف کے سیاست دانوں اور کم از کم 50 امریکی حکام کے موبائل فون پر اس طرح کے اسپائی ٹولز کا بار بار پتا چلا ہے، جو ٹیکنالوجی کے غیر چیک شدہ پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہیں۔

ایڈوکیسی گروپ ایکسیس ناؤ کی سینئر ٹیک لیگل کونسل نتالیہ کرپیوا نے کہا کہ پیراگون بہتر اسپائی ویئر کمپنی ہونے کی وجہ سے مشہور ہے، لیکن واٹس ایپ کے حالیہ انکشافات اس کے برعکس ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 فروری 2025
کارٹون : 31 جنوری 2025