• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm

گجرات فسادات میں مودی کے خلاف ڈٹ جانے والی ذکیہ جعفری چل بسیں

شائع February 2, 2025
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ 2002 میں گجرات کے مسلم کُش فسادات میں بچ جانے والی ذکیہ جعفری کاانتقال ہوگیا ہے، جنہوں نے فسادات میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے کے لیے مختلف عدالتوں میں مقدمات لڑے، ان کی عمر 86 برس تھی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وہ رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی اہلیہ تھیں، جنہیں احمد آباد کے غریب-متوسط طبقے کے ایک محلے میں قائم گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی پر حملے میں ہندوتوا کے حامیوں نے 68 دیگر افراد کے ساتھ قتل کر دیا تھا۔

سماجی کارکن نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’انسانی حقوق کی ایک ہمدرد رہنما ذکیہ آپا کا 30 منٹ قبل انتقال ہو گیا ہے، قوم، دوست و احباب اور دنیا کو ان کی بصیرت افروز موجودگی کی کمی محسوس ہوگی۔‘

تیستاسیتلواڑ کو بطور شریک درخواست گزار پیش کرتے ہوئے ذکیہ جعفری نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور دیگر سرکاری نمائندگان کے فسادات میں ملوث ہونے کی جانچ پڑتال کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا تھا۔

جب کہ 2008 میں ذکیہ جعفری کی دائر کردہ درخواست پر سپریم کورٹ نے گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی واقعے سمیت 9 معاملوں میں دوبارہ تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

بعدازاں انہوں نےخصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے نریندر مودی سمیت 63 افراد کو دی گئی ’کلین چٹ‘ کے خلاف مجسٹریٹ کورٹ، گجرات ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی درخواستیں دائر کیں، تاہم تینوں ہی عدالتوں نے ان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

سپریم کورٹ نے 2022 میں نہ صرف ان کی درخواست خارج کردی تھی بلکہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مدن لوکور کی سخت تنقید نے تیستا سیلتواڑ کی گرفتاری، ان کے خلاف نئے مقدمے اور انہیں 70 روز کے لیے جیل بھیجنے کی راہ بھی ہموار کی تھی۔

سپریم کورٹ نے ذکیہ جعفری کی آخری اپیل خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ ’ہمیں ریاست کے مدعا علیہ کی دلیل میں یہ امکانات نظر آرہے ہیں کہ سنجیو بھٹ، ہرین پانڈیا اور آر بی شری کمار کی گواہی صرف معاملے کو سنسنی خیز بنانے اور سیاسی رنگ دینے کے لیے تھی۔‘

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2025
کارٹون : 2 فروری 2025