• KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm

شوہر، بچے اور اچھے اسکرپٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسکرین سے دور ہوں، یاسرہ رضوی

شائع February 4, 2025
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ پروڈیوسر اور لکھاری یاسرہ رضوی کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں، حال ہی میں انہوں نے ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ڈراموں کے معیار پر بھی بات کی۔

حال ہی میں یاسرہ رضوی ’دنیا نیوز‘ کے شو میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو ایک طویل عرصے سے پاکستان ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے ڈراموں کی کہانیاں سمجھ نہیں آرہیں۔

انہوں نے ماضی کے ڈراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں کلاسیکل پاکستانی ڈرامے دیکھتی تھی اور شاید اب ان کا رواج نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ویسے ڈراموں کی کہانیاں نظر نہیں آتیں، ایسا نہیں ہے کہ لوگوں کو معیاری کام کرنا نہیں آتا، بس آج کل ماضی جیسے ڈرامے نہیں بنتے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ایک طویل عرصے تک ٹی وی پر بہت محنت سے بہت زیادہ کام کیا۔

انہوں نے ڈراموں اور اسکرین سے دُوری اختیار کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید آج کل کے ڈراموں کی کہانیاں بھی ایک وجہ ہیں کہ میں کام نہیں کر رہی تاہم، دوسری وجہ میرا گھر، میرا بچہ ہے۔

ان کا اپنے ساڑھے تین سال کے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے، اسے میری توجہ اور پیار کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی اب مستحکم ہوچکی ہے،اس لیے 13، 14 گھنٹے گھر سے باہر رہ کر کام کرنے کی ضرورت نہیں۔

ممتا کے جذبے سے سرشار اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بچے کے قریب رہنا، اس کا خیال رکھنا اور اسے میسر ہونا اچھا لگتا ہے۔

غیر روایتی کردار کی آفر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے مزاج کے مطابق کوئی کردار ملا تو ضرور کروں گی، تاہم مجھے شوٹ کے لیے صرف دو دن کی اجازت ہے۔

بعدازاں انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے نے صرف دو دن ہی کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے شاعری کرنے کے لیے دل ٹوٹنے کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ اچھی شاعری کرنے کے لیے دل تڑواتے ہیں، علاوہ ازیں ان سے شاعری نہیں ہو پاتی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کا دل ایک نہیں، متعدد مرتبہ ٹوٹ چکا ہے لیکن اس کی واحد وجہ عشق یا محبت نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دل ٹوٹنے کے بعد واپس جڑتا نہیں، تاہم اس کے ارتقا کا سفر جاری رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے زندگی مسلسل درد سمیٹنے ،اس سے ابھرنے اور پھر اگلے درد کے لیے تیارہونے کا نام ہے۔

محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یک طرفہ محبت انسان کو اس کی اوقات بتاتی ہے کہ دنیا میں سب کچھ ہماری منشا کے مطابق نہیں ہو سکتا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025