• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:02pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:02pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:03pm

ریڈ کارپٹ پربے لباس ہونے والی ماڈل بیانکا سینسوری کو قانونی کارروائی کا سامنا

شائع February 4, 2025
—فوٹو: WireImage
—فوٹو: WireImage

میوزک کی دنیا کے سب سے معتبر ترین ایوارڈ سمجھے جانے والے ’گریمی‘ ایوارڈز کی سالانہ تقریب کے ریڈ کارپٹ پر بے لباس ہونے والی امریکی ماڈل، گلوکار و اداکارہ بیانکا سینسوری کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

امریکی شوبز ویب سائٹ پیج سکس کے مطابق امریکی ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری تین فروری کو ہونے والے ریڈ کارپٹ پر اچانک سب کے سامنے بے لباس ہوگئیں، جس پر سب حیران رہ گئے۔

بیانکا سینسوری شوہر کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر آئیں تو اس وقت انہوں نے لمبا سیاہ کوٹ پہن رکھا تھا، تاہم انہوں نے اچانک اسے اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق بیانکا سینسوری نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دینے کے وقت اپنا سیاہ کوٹ اتار دیا، جس سے وہ مکمل طور پر بے لباس ہوگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حیران کن طور پر ماڈل نے کوٹ کے نیچے زیر جامہ اور دوسرے انڈرگارمنٹس نہیں پہن رکھے تھے، اس لیے کوٹ کے اتارے جانے کے بعد وہ مکمل طور پر برہنہ ہوگئیں۔

ماڈل چند منٹوں تک بے لباس رہیں اور فوٹوگرافرز ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے دکھائی دیے، اس دوران ماڈل کے شوہر ریپر کانیے ویسٹ بھی وہیں موجود تھے۔

بیانکا سینسوری اور کانیے ویسٹ اپنی مرضی سے ریڈ کارپٹ سے چلے گئے اور فوٹوگرافرز کی آنکھوں سے دور نہ ہونے تک ماڈل بے لباس ہی تھیں۔

ماڈل کی جانب سے خود کو عوام کے سامنے بے لباس کیے جانے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کیے جانے کا امکان ہے اور صارفین انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کرتے دکھائی دیے۔

پیج سکس نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک ماڈل کے خلاف کسی قانونی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، کیوں کہ تاحال کسی بھی شخص نے بے لباس ہونے والی ماڈل کے خلاف شکایت درج نہیں کروائی۔

کیلیفورنیا کے ریاستی قوانین کے تحت کسی بھی خاتون یا مرد کی جانب سے خود کو کسی بھی تقریب، عوامی مقام یا گروہ کے سامنے بے لباس کرنا جرم ہے۔

قانون کے مطابق مرد یا خاتون کی جانب سے عوامی مقام، تقریب یا گروہ کے سامنے جنسی اعضا کو دکھانا جرم ہے اور ایسا فعل کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جس کی سزا قید و جرمانہ ہے۔

دوسری جانب کانیے ویسٹ کی اہلیہ کی جانب سے خود کو ریڈ کارپٹ پر بے لباس کرنے کو امریکی لوگ بے حیائی، استحصال اور غیر قانونی کام قرار دے رہے ہیں جب کہ ماڈل کی حمایت کرنے والے افراد اسے آرٹ کا نام دے رہے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025