• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am

کیا واقعی صبا فیصل 68 برس کی ہیں؟

شائع February 8, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکاراؤں کو عمر کے طعنے دینا کوئی نہیں بات نہیں، حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا فیصل کو بھی ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے عمر کا طعنہ دیا گیا۔

صبا فیصل نے سوشل میڈیا پیج کی جانب سے اپنی عمر سے متعلق کی جانے والی پوسٹ کو اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر 68 برس نہیں۔

صبا فیصل سے متعلق ایک سوشل میڈیا پیج نے پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اداکارہ 68 برس کی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پیج کی جانب سے اداکارہ کی ساڑھی میں کھچوائی گئیں تصاویر شیئر کی گئیں۔

اداکارہ کی ساڑھی میں کھچوائی گئی خوبصورت تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ صبا فیصل کی عمر 68 برس ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ پیج کی پوسٹ کو انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا اور واضح کیا کہ ان کی عمر 68 سال نہیں۔

اداکارہ کی جانب سے وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پیج نے اپنی پوسٹ کو ایڈٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی عمر 67 برس ہے۔

اداکارہ کی عمرکے حوالے سے سوشل میڈیا پیج کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی رائے دی اور متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ صبا فیصل کی عمر 68 برس نہیں ہے۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا کہ اداکارہ کی عمر 54 سے 58 سال تک ہے، ان کی عمر 68 برس نہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ صبا فیصل کو ان کی عمر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، ماضی میں بھی اداکارہ اس حوالے سے بات کرتی رہی ہیں۔

گزشتہ برس انہوں نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر بڑھنا فطری عمل ہے لیکن ان کی خواہش ہے کہ کسی بھی خاتون کو ’آنٹی‘ نہ کہا جائے۔

اسی طرح 2022 میں صبا فیصل نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ زائد العمر ہونے کے باوجود وہ ہر 8 ماہ بعد خوبصورتی بڑھانے کا علاج کرواتی ہیں۔

اداکارہ متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور پرکشش نظر آنے کے لیے مختلف پراسیجرز اور میک اپ سرجریز کرواتی رہتی ہیں، تاہم انہوں نے کبھی کھل کر اپنی عمر نہیں بتائی۔

صبا فیصل کم عمری سے ٹیلی وژن انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں نے بطور نیوز کاسٹر کیریئر شروع کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اداکاری میں قدم رکھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025