• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

کراچی: فروری کے 8 روز میں ٹریفک حادثات میں 21 شہری جاں بحق

شائع February 9, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی میں ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، فروری کے 8 روز کے دوران شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 21 شہری جانیں گنوا بیٹھے۔

ڈان نیوز کے مطابق یکم فروری کو بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکا جان سے گیا، یکم فروری کو ہی بھینس کالونی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 15 ماہ کا بچہ جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی۔

2 فروری کو نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، اسی روز عوامی مرکز کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

5 فروری کو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد کی جانیں گئیں جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں مزید 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

6 فروری کو ملیر ہالٹ نیشنل ہائی وے پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں زخمی ہوئی، 7 فروری کو بھی تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر اور دیگر ٹریفک حادثات میں 3 افراد کی جانیں گئیں۔

گزشتہ روز 8 فروری کو کورنگی ابراہیم حیدری پر رانگ وے آنے والے ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد کو کچل دیا، تینوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

گزشتہ رات شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک اور تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار بھائی جاں بحق اور اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔

دریں اثنا، رواں سال کے 40 دنوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 99 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025