• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، خواجہ آصف

شائع February 9, 2025
وزیر دفاع نے کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
—فوٹو: ڈان نیوز
وزیر دفاع نے کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی —فوٹو: ڈان نیوز

وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقت ور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، سمندری تجارت محفوظ بنانا سب کا اجتماعی فرض ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی بحری مشق کے سلسلے میں پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقتور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔

تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے واضح کیا کہ امن ڈائیلاگ کا مقصد بلیو اکانومی کا فروغ ہے۔

90 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے، مشاہد حسین

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان بہترین جغرافیائی محل و وقوع کا حامل ملک ہے، پاکستان نیوی ایونٹ میں شریک ممالک کےدرمیان تجارت اور روابط کےفروغ کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 90 فیصد تجارت سمندری گزرگاہوں کے ذریعے ہوتی ہے، انہوں نے سی پیک کی اہمیت پربھی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں نویں کثیر القومی میری ٹائم مشق ’امن 25‘ کا گزشتہ روز آغاز ہوا تھا، جس میں 60 ممالک شریک ہیں۔

2 سال میں ایک بار ہونے والی مشق کا آغاز پرچم کشائی کی رسمی تقریب سے کیا گیا تھاا بعد ازاں اس مشق میں شریک بحری افواج کے سینئر نمائندوں نے کیک کاٹا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تقریب کے دوران کموڈور عمر فاروق نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا پیغام پڑھ کر سنایا تھا۔

نیول چیف نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ 2007 میں شروع ہونے والی یہ مشق اب ایک باقاعدہ خصوصیت بن چکی ہے، جو محفوظ اور سازگار سمندری ماحول کو فروغ دینے کے لیے علاقائی اور غیر علاقائی بحری افواج کو یکجا کرتی ہے۔

انہوں نے بحیرہ عرب میں ایک کلیدی شراکت دار کی حیثیت سے پاک بحریہ کے کردار اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی گشت سمیت علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانے کے لیے اس کے اقدامات پر زور دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025