• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

مردان: گمشدہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی لاش مل گئی، دوست ہی قاتل نکلا

شائع February 9, 2025
ایس پی صدر سرکل مردان ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے
—فوٹو: ڈان نیوز
ایس پی صدر سرکل مردان ملزم کی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے —فوٹو: ڈان نیوز

مردان میں فرسٹ ایئر کے طالب علم کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے طالب علم کے دوست کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقتول مزین علی کے والد سرتاج خان نے 2 فروری کو اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے گمشدہ طالب علم کی تلاش شروع کی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر سرکل مردان فیاض خان نے اپنے دفتر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع اللہ خان کی قیادت میں گمشدہ طالب علم کی تلاش اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا، تاہم مزین علی کی لاش کھنڈر نما مکان سے مل گئی۔

پولیس نے طالب علم کے قتل میں اس کے دوست زریاب کو (جو خود میٹرک کا طالب علم ہے) گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر سرکل نے کہا کہ مقتول اور ملزم کے مابین دوستی تھی اور ملزم مقتول سے عمر میں ایک سال چھوٹا ہے، دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلی، مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025