• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

ایس ای سی پی نے پہلے مکمل ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر کو لائسنس جاری کر دیا

شائع February 11, 2025
ڈیجیٹل سیکیورٹی بروکر کو لائسنس کا اجرا کیپٹل مارکیٹوں کو جدید بنانےسرمایہ کاری کے مواقع کو جمہوری بنانے کی جانب اہم قدم ہے — فائل فوٹو: ارورا
ڈیجیٹل سیکیورٹی بروکر کو لائسنس کا اجرا کیپٹل مارکیٹوں کو جدید بنانےسرمایہ کاری کے مواقع کو جمہوری بنانے کی جانب اہم قدم ہے — فائل فوٹو: ارورا

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان کے پہلے مکمل ڈیجیٹل، صرف آن لائن سیکیورٹیز بروکر، تمکین سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے لائسنس جاری کر دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ لائسنس کیپٹل مارکیٹوں کو جدید بنانے، رسائی کو بڑھانے اور ملک بھر میں خوردہ اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو جمہوری بنانے کی جانب ایک اہم قدم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ لائسنس یافتہ ڈیجیٹل بروکریج ہاؤس سرمایہ کاروں کو اکاؤنٹس کھولنے اور تجارت کو انجام دینے کی اجازت دے گا جس سے فزیکل وزٹ، کاغذی کارروائی، یا روایتی بروکریج چینلز کی ضرورت کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

یہ اقدام ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے، مالی شمولیت کو فروغ دینے اور کیپٹل مارکیٹوں کو مضبوط بنانے کے ایس ای سی پی کے وژن کے مطابق ہے۔

بیافو، ریکوڈک معاہدے پر دستخط

بیافو انڈسٹریز لمیٹڈ نے سول بلاسٹنگ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

پیر کو اسٹاک فائلنگ میں دھماکا خیز مواد اور بلاسٹنگ لوازمات بنانے والی کمپنی بیافو نے کہا کہ یہ ریکوڈک مائننگ سائٹ پر کان کنی سے پہلے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے دھماکا خیز مواد اور متعلقہ سول بلاسٹنگ سروسز کی فراہمی کا معاہدہ ہے۔

پی بی سی کے عہدیداران

پیر کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر زیلف منیر اور زیاد بشیر بالترتیب 3 سال کے لیے پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے چیئرپرسن اور وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025