• KHI: Maghrib 6:41pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:10pm Isha 7:31pm
  • ISB: Maghrib 6:15pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:41pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:10pm Isha 7:31pm
  • ISB: Maghrib 6:15pm Isha 7:38pm

محسوس ہوتا ہے پاکستان نے میری قدر نہیں کی، رفاقت علی خان

شائع February 11, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف گلوکار و موسیقار رفاقت علی خان نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان اور یہاں کے عوام نے ان کی قدر نہیں کی۔

رفاقت علی خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں سے ملاقات کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے بتایا کہ جب وہ نئے نئے آئے تھے، تب میڈم نے انہیں ایک محفل میں اپنے ہاتھ سے چائے بنا کر پیش کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ ملکہ ترنم ہونے کے باوجود سب کو سلام کرتی ہیں۔

موسیقار کے مطابق مذکورہ محفل میں بیٹھنے سے قبل انہوں نےایک پروڈیوسر کو سلام نہیں کیا تھا اور ملکہ ترنم نورجہاں نے نوٹ کیا کہ انہوں نے پروڈیوسر کو سلام نہیں کیا، اس وجہ سے انہوں نے انہیں سمجھایا۔

رفاقت علی خان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو کی تعریفیں کیں اور کہا کہ شروع سے ہی مذکورہ شو کے کام کو پڑوسی ملک میں بھی سراہا جاتا رہا ہے۔

انہوں نے تازہ کوک اسٹوڈیو کے کام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی گلوکاروں اور موسیقاروں نے بھی شو میں پیش کیے گئے گانوں کی تعریفیں کیں۔

رفاقت علی خان نے مقبول بھارتی گانے ’آج کی رات‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مذکورہ غزل کو کلب گانے میں تبدیل کیا گیا، ہر جگہ یہی ہو رہا ہے، تجربے کیے جا رہے ہیں، کسی سے کوئی اچھا کام نہیں ہو پا رہا۔

ایک سوال کے جواب میں سینیئر موسیقار نے شکوہ کیا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان نے ان کی قدر نہیں کی، وہ اچھے فنکار تھے۔

ان کے شکوے پر احمد علی بٹ نے انہیں کہا کہ وہ اب بھی اچھے فنکار اور موسیقار ہیں۔ رفاقت علی خان نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ ان میں کوئی غلطی ہو لیکن انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان اور پاکستانیوں نے ان کی قدر نہیں کی۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں بہت امتیازی سلوک ہوتا ہے اور انہوں نے اس بات کو باقاعدہ دیکھا اور محسوس کیا ہے۔

رفاقت علی خان نے کہا کہ لیکن اس باوجود انہیں اپنے ملک اور عوام سے پیار ہے، جس طرح گھرمیں بھی مسائل اور جھگڑے ہوتے ہیں، اسی طرح یہ ملک بھی ان کے گھر کی طرح ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025