• KHI: Maghrib 6:41pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:10pm Isha 7:31pm
  • ISB: Maghrib 6:15pm Isha 7:38pm
  • KHI: Maghrib 6:41pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:10pm Isha 7:31pm
  • ISB: Maghrib 6:15pm Isha 7:38pm

حمائمہ ملک کو بھائی کی حمایت کرنا مہنگا پڑگیا

شائع February 11, 2025
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

حمائمہ ملک کو بھائی فیروز خان کے حالیہ تنازع پر ان کی حمایت میں سامنے آنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ویڈیو جاری کردی۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ چاہے یوٹیوبر ہو، ٹک ٹاکر یا اداکار میڈیا کسی کو اسٹار نہیں بناتا، عوام اور مداح انہیں اسٹارز بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمیں عوام تک پہنچانے کا صرف ایک ذریعہ ہے۔

اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پول بھی کروایا تھا۔

پول میں انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال کیا کہ ’اسٹارز کو اسٹار کون بناتا ہے؟‘

ان کی ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے کمنٹس کیے، اکثریت نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ پوری فیملی ہی توجہ حاصل کرنے میں لگی رہتی ہے۔‘

ایک کمنٹ میں کسی نے لکھا کہ’ اسٹارز چاہے مداح بناتے ہیں لیکن کسی جگہ تاخیر سے پہنچنا غیر پیشہ ورانہ حرکت ہے۔’

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھائی کی بدتمیزی کو سپورٹ کرتے ہوئے ایک بہن’

یاد رہے کہ فیروز خان کی جانب سے پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کے معاملے پر اداکار اور خاتون صحافی کے درمیان چپقلش کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

جس میں خاتون صحافی اداکار کو پریس کانفرنس میں تاخیر سے پہنچنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہتی ہیں کہ میڈیا آپ لوگوں کو اسٹار بناتا ہے۔

جس پر اداکار کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میڈیا نہیں، مداح اسٹارز بناتے ہیں۔‘

ویڈیو میں اداکار کو شکوہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ میڈیا گزشتہ تین سال سے ان کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صحافی کے ساتھ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیروز خان کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں انہیں تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025