• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

3 روز قبل پشاور سے چلنے والی ریلوے کی جعفر ایکسپریس تاحال کوئٹہ نہ پہنچ سکی

شائع February 12, 2025
جعفر ایکرپیس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی تھی، جس کے بعد اسے جیکب آباد بھیج دیا گیا تھا
فائل فوٹو: ایکس
جعفر ایکرپیس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی تھی، جس کے بعد اسے جیکب آباد بھیج دیا گیا تھا فائل فوٹو: ایکس

3 روز قبل پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس تاحال کوئٹہ نہیں پہنچ سکی، جعفر ایکسپریس کی بوگی گزشتہ روز بختیار آباد کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ بوگی کو پٹڑی پر چڑھانے کے بعد ٹرین کو واپس جیکب آباد بھیج دیا گیا تھا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو آج شام کوئٹہ پہنچایا جائے گا، چمن پسنجر ٹرین کے ذریعے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو کوئٹہ سے سبی بھیجا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں کھڑی جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی پہنچانے کے بعد چمن پسنجر کے ذریعہ کوئٹہ لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزارت ریلوے کے زیر اہتمام ہزاروں ملازمین ٹرینوں کی آمد ورفت، ان کی مرمت سمیت دیگر امور کے لیے کام کرتے ہیں، تاہم مسافروں کی جانب سے اکثر و بیشتر ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر کی شکایات ملتی رہتی ہیں، ایک دہائی قبل انتہائی خسارے کا سامنا کرنے والے محکمہ ریلوے میں اس وقت استحکام پایا جاتا ہے، اور سروس میں بھی ماضی کی نسبت بہتری آئی ہے، تاہم مزید بہتری کی بڑی گنجائش اب بھی موجود ہے۔

وزارت ریلوے نے خدمات میں بہتری کے لیے کئی ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے بھی کی ہیں جس کی وجہ سے ریلوے نظام میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025