• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

آئی ایم ایف وفد کی عدلیہ سے ملاقات دنیا کا منفرد واقعہ ہے، مولانا فضل الرحمٰن

شائع February 12, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کی عدلیہ سے ملاقات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منفرد واقعہ ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منفرد واقعہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ہماری عدلیہ سے ملنا چاہتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں ملے ہیں، ان کا کس طرف اشارہ ہے؟

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ لگتا یہ ہے کہ بہترین معیشت کا تعلق عدل و انصاف کے ساتھ ہے اور ان کو ہمارے عدل و انصاف پر تحفظات ہیں، شاید اس وجہ سے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کو ملاقات کے دوران بتا دیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے اور یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیلات بتائیں۔

آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم، جو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ معاہدے کے لیے عدالتی اور ریگولیٹری نظام کی جانچ پڑتال کے لیے پاکستان میں ہے، نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں پروگرام کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔

آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ میں نے آئی ایم ایف کے وفد کو جواب دیا ہے کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیلات بتائیں، وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے ایجنڈے کا بتایا، وفد کو بتایا کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی ہائی کورٹس کرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025