• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

کراچی: دو دریا پر ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

شائع February 12, 2025
— فوٹو: ریسکیو 1122
— فوٹو: ریسکیو 1122

کراچی کے علاقے دو دریا میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز 8 میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو ایجنسی نے بیان میں بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا، مزید بتایا کہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار حسن خان نے بتایا کہ جس وقت آگ لگی اس وقت ریسٹورنٹ غیر فعال تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے لیکن مسئلہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مزید دو فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا۔

حسن خان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں لکڑی کے ڈھانچے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، 4 فائر ٹینڈرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا۔

دریں اثنا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ آگ دو دریا میں ایک خالی پڑے ریسٹورنٹ میں لگی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

انہوں نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ریسٹورنٹ پچھلے چار پانچ سالوں سے بند ہے۔

قبل ازیں، ریسکیو ایجنسی کی جانب سے پہلے بیان میں کہا گیا کہ جیسے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی، فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025