سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے، وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، اس سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔