• KHI: Asr 4:57pm Maghrib 6:36pm
  • LHR: Asr 4:22pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:57pm Maghrib 6:36pm
  • LHR: Asr 4:22pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:07pm

’فحش‘ زبان کے تنازع پر بھارتی یوٹیوبر نے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

شائع February 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف بھارتی یوٹیوبر و پروڈیوسر سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ’فحش‘ زبان کے استعمال کے بعد ہونے والے تنازع پر تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ایک قسط میں رنویر الہ آبادیا اور سمے رائنا سمیت دیگر یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز کو ’فحش‘ زبان استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

حالیہ پروگرام میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا نے بات کرتے ہوئے پروگرام میں شریک ہونے والے مہمانوں سے ان کے والدین کے جنسی تعلق کے حوالے سے نامناسب بات کی تھی۔

یوٹیوبر کی جانب سے مہمانوں کے ساتھ والدین کے جنسی تعلق کے حوالے سے نامناسب بات کہے جانے کے بعد ان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، جس کے بعد بھارت کی قومی کمیشن برائے خواتین نے یوٹیوب کو خط لکھ کر پروگرام کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

اب مذکورہ پروگرام کے پروڈیوسر سمے رائنا نے پروگرام کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق سمے رائنا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ انہوں نے ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں تفریحی مواد تیار کرنے کا مقصد صرف لوگوں کو ہنسانا تھا، دل آزاری کرنا ان کا مقصد نہیں تھا، اس لیے اب وہ تمام ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر رہے ہیں۔

سمے رائنا نے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا—اسکرین شاٹ
سمے رائنا نے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا—اسکرین شاٹ

’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی مجموعی طور پر 14 ویڈیوز جاری کی گئی تھیں، جنہیں لاکھوں بار دیکھا گیا تھا لیکن اب تمام ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

یوٹیوب پر ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی ویڈیوز کو سرچ کرتے وقت پیغام نظر آ رہا ہے کہ مذکورہ ویڈیوز دستیاب نہیں۔

دوسری جانب تاحال بھارت بھر میں سمے رائنا اور رنویر الہ آبادیا پر شدید تنقید جاری ہے، تاہم بعض شخصیات اور افراد بھی ان کی حمایت میں سامنے آ رہے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025