• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا پیغام

شائع February 13, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا پیغام

اس خطے میں ہمیشہ سے مختلف مسائل اور چیلنجز درپیش رہے ہیں۔ کئی دہائیوں پر محیط افغان جنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات نے خیبر پختونخوا کے تمام شعبوں کو شدید متاثر کیا، جس کے باعث ہر آنے والی حکومت کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موجودہ حکومت نے ان چیلنجز کا ادراک کرتے ہوئے ابتدا ہی سے مشکلات کے حل اور ایسے اقدامات پر توجہ مرکوز رکھی جو پائیدار ترقی، خوشحالی اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی متحرک قیادت میں حکومت نے اپنے غیر متزلزل عزم اور انتھک محنت کے ذریعے اصلاحاتی اقدامات کو ترجیح دی، تاکہ بہتر منصوبہ سازی، بہترین طرزِ حکمرانی اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اصلاحات کسی مخصوص شعبے یا طبقے تک محدود نہیں، بلکہ سب کے لیے یکساں ترقی اور خوشحالی کا باعث بنیں گی۔

حکومت خیبر پختونخوا نے 500 ارب روپے کے مجموعی پورٹفولیو کے ساتھ اسٹریٹجک ہائی امپیکٹ فلیگ شپ ٹارگٹس ’SHIFT‘ متعارف کرایا ہے، جس سے مختلف شعبوں میں ترقی، معاشی استحکام، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور طرزِ حکمرانی میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسی طرح اسٹریٹجک سیکٹر کے ترجیحی اقدامات کے تحت حکومت نے صحت، تعلیم، سماجی بہبود اور کھیل و امور نوجوانان کے میدان میں نمایاں اہداف متعین کئے ہیں۔ 21 سماجی ترقیاتی اسکیمیں، جن کی مجموعی لاگت 65097 ملین روپے ہے، جامع ترقی اور معیارِ زندگی میں بہتری کا باعث بنیں گی۔

تعلیم، جو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کے لئے 9836.24 ملین روپے کی لاگت سے 6 منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جب کہ 7286.24 ملین روپے کی لاگت سے 5 دیگر سکیمیں بھی زیر عمل ہیں۔ یہ منصوبے نہ صرف تعلیمی انفراسٹرکچر، معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور سب کے لیے یکساں تعلیمی مواقع پیدا کریں گے، بلکہ خاص طور پر تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کے داخلے میں اضافے کا باعث بھی بنیں گے۔

یہ امید کی جاتی ہے کہ ان منصوبوں کے نتیجے میں خیبر پختونخوا ایک خوشحال اور پائیدار ترقی یافتہ صوبہ بنے گا۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025